قومی ایئرلائن کی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ چھوڑ آئی
قومی ایئرلائن کی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ چھوڑ آئی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سےاسلام آباد آنا تھا، طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔
جدہ ایئر پورٹ پررہ جانےوالوں مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے، مسافرعمرہ زائرین ہیں جنہوں نےاعلیٰ حکام سےنوٹس لینےکامطالبہ کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مسافروں کوہوٹل منتقل کردیاگیاہے،آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو لیکر واپس پہنچ جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
