Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس

Now Reading:

وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے چمن میں بارشوں کےدوران ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے، مختلف حادثات میں خواتین اوربچوں سمیت7افرادکےجاں بحق ہونےپرانھوں اظہارتعزیت کیا۔ 

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ناگہانی آفت میں قیمتی جانوں کےضیاع پردلی رنج ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔

میرسرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ضلعی انتظامیہ مستعد رہیں۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مسلسل ایک ہفتے سے بارش جاری ہے۔ مسلسل بارشوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دو درجن اضلاع میں تباہی مچادی۔

صوبے کے دیگرعلاقوں میں بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے، کوئٹہ کو زیارت سے ملانے والی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔

Advertisement

اسی طرح کوئٹہ کو سندھ سے ملانے والی شاہراہ پر سال دو ہزار 22 کے سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرہ پل کے مقام پر قائم کی گئی عارضی گزرگاہ پانی میں بہہ جانے سے ٹریفک معطل ہوئی۔

آسمانی بجلی گرنے سے سوراب، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں پانچ افراد جبکہ چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔

حالیہ بارشوں سے صوبے کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، کیچ اور گوادر صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔ صوبے کے بیشترنشیبی علاقے بھی زیرآب آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر