Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، وزیراعظم

Now Reading:

بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھی محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سکھ برادری کو مبارک پیش کرتا ہوں، دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم جائیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر