
بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی
کوئٹہ: بلوچستان میں رواں ماہ طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 12 اپریل سے جاری بارشوں کے باعث صوبے میں جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 21 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں جبکہ بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 251 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے اور صوبے میں 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے 4 پل اور 14 سڑکیں کو بھی نقصان پہنچا اور 3 اسپیلز میں 127 جانور بھی ہلاک ہوئے جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑ پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News