خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لوگوں کو لگ پتا چل جائیگا کہ ڈاکو کی سرپرستی کون کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکو کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کویرغمال بنانے پر مشیر اطلاعات نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا صدر بنتے ہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکو کا سرغنہ آصف زرداری ایوان صدر سے ان کی سرپرستی کررہا ہے، ڈاکو نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے مزدور بھی یرغمال بنائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یا ان سے قابو نہیں ہورہے ہیں، اگر ایسا ہے تو ہم خیبرپختونخوا پولیس کو بھیج دیں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس مغویوں کو بازیاب کراکے انکی عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیں گے، وہ ان سے نمٹنا اچھی طرح جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ان کا سارا کچھا چٹھا بھی کھول دیں گا، لوگوں کو لگ پتا چل جائیگا کہ ڈاکو کی سرپرستی کون کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
