Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

Now Reading:

عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہری صابر علی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پہلی بیوی کی عدت کی تکیمل سے پہلے اسکی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی اور یہ قابل سزا جرم ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مصور حسین اور اس کی بیوی پر لازم ہے کہ فاسد شادی کے بارے میں معلوم ہوتے ہی جلد سے جلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جائیں، اگر میاں بیوی ایسی شادی ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔

مصور حسین کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ صابر علی نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے نو دن بعد دوسری بہن سے شادی کی تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر