Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت

Now Reading:

چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت

چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت

کراچی: انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ اسپیشل برانچ میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے ضلع لانڈھی کے علاقے مانسرہ کالونی میں غیرملکیوں پر ہونے والے خودکش حملے سے متعلق تفصیلات پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں صوبے میں موجود چائنیز سمیت دیگرغیرملکیوں مہمانوں کی حفاظت سے متعلق مختلف منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز کی سیکیورٹی سے متعلق شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کریں، سندھ حکومت کی غیرملکیوں سے متعلق جاری کردہ ایس او پی پرعمل درآمدیقنی بنایا جائے۔

غلام نبی میمن نے ہدایت دی کہ متعلقہ افسران سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کریں اور تمام افسران غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں، سیکیورٹی جائزہ رپورٹ 3 دن کے اندر ارسال کی جائے۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی حکمت عملی اور اہلکاروں کی دلیری نے لانڈھی میں ہونے والا حملہ ناکام بنایا، الحمداللہ حملے میں تمام غیرملکی محفوظ رہے، چائنیز سمیت دیگر غیرملکیوں کی حفاظت کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ہروقت چاک وچوبند ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی، محکمہ انسداد دہشت گردی، ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، سی پیک، ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد رینج کے ڈی آئی جیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر