Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات، سیاسی شخصیات نے نماز عید ادا کی

Now Reading:

ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات، سیاسی شخصیات نے نماز عید ادا کی

ملک بھر میں عید الفطرکے اجتماعات، سیاسی شخصیات نے نماز عید ادا کی

اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں سیاسی شخصیات نے نماز عید ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں اہم سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز ادا کی۔

جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف، امام بارگاہ قدیمی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

لاہور کی مسجد داتا دربار میں نماز عید الفطر  کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور کی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز عید چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے پڑھائی جس میں سینکڑوں کی تعداد نے افراد نے شرکت کی۔

Advertisement

شہر قائد میں بھی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی، سب سے بڑا اجتماع باغ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوا، جہاں امامت قاری محمد سلیمی نے نماز عید ادا کی جبکہ پولو گراؤنڈ میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ نے بھی نماز عید ادا کی۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد میں نماز عید ادا کی۔

پشاور میں نماز عیدالفطر مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے نماز عید پڑھائی جبکہ شہر کی دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج خوشیوں بھرا تہوار عیدالفطر مذہبی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر