Advertisement
Advertisement
Advertisement

طورخم بارڈر پر دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

Now Reading:

طورخم بارڈر پر دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

طورخم بارڈر پر دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز نے طورخم بارڈر پر مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔

ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا۔

فرنٹیئر کور نارتھ غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے اور اسلحہ اسمگل کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر