Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

 پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومتِ پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی (انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنانے کا فیصلہ  کیا ہے،اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر موثر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں سموگ کابینہ کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں سموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ موجود ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ماحول کی بہتری کے لئے وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل درآمد کے لئے لیگل فریم ورک بنانے کا کام شروع کردیا ہے،  ہر شعبے کے لحاظ سے قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کے لئے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے کہاکہ ماحول کے تحفظ کے لئے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کون سا شعبہ سموگ میں کتنے اضافے کی وجہ بن رہا ہے، ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیاجائے گا، سموگ ، زہریلے مادوں اور دھوئیں کے اخراج کے ذرائع پر کریک ڈاﺅن ہوگا، صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے بند کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیاجارہا ہے، زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیاجائے گا، خراب انجن والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور سرٹیفیکشن کا نظام لایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ زہریلے دھوئیں پر کنٹرول کے لئے تمام صنعتوں کو ’ایمشن کنٹرول سسٹمز‘ لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر