پاکستان ریلویز کیجانب سے عید اسپیشل ٹرینیں آج سے چلائی جائینگی
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان ریلویز کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب کےلیےعید اسپیشل ٹرین آج چلائی جا رہی ہے۔
عیداسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سےراولپنڈی کےلیےروانہ ہوگی، 11 بوگیوں پرمشتمل ٹرین صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، ٹرین میں ساڑھے 8 سو سےزائد مسافر سفرکرسکیں گے۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ مسافروں کے سہولت کے پیش نظر ایڈوانس بکنگ اس وقت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب لاہور اور اسلام آباد میں کام کرنے کے لیے مختلف شہروں سے آئے افراد کی عید منانے آبائی علاقوں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
