Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کی پیشگوئی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں

Now Reading:

بارشوں کی پیشگوئی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں

بارشوں کی پیشگوئی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، ضلع انتظامیہ اور پولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سوک ایجنسیز کو برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھنے کی بھی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام سوک ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن کریں اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر لوگ،خاص کر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔

واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے، مغربی سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے شہر میں کہیں گرج چمک کے ساتھ اور کہیں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا جس کے پیش نظر پی ایم ڈی اے نے موسم کی صورتِ حال پر ہائی الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب چمن سمیت شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا اسپیل شروع ہوچکا ہے، بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ  محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، ڈی جی خان، بھکر، لیہ اور ملتان میں آندھی متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر