
عید کی آمد، اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی
عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹروں نے اندرون ملک کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔
کراچی سے اندرون ملک عید منانے والے اس بار بھی اضافی کرایوں سے پریشان ہیں، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرا نسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید بھی جاری رہے گی۔
سیکریٹری بی آر ٹی فیاض منگی نےعملے کے ہمراہ سکھر اور روہڑی بائی پاس پر کاروائی، کی اور مسافروں سے لیا گیا 35 ہزار روہے کا اضافی کرایہ واپس کرایا۔
اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 30 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد بھی عائد کیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News