
لاہور ہائیکورٹ کے جج نے معمولی مقدمات میں ملوث 5 قیدیوں کوعید کے موقع پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر سیشن جج لاہور اور ڈی آئی جی جی نوید رؤف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے جیل میں قیدیوں سے عید ملی اور جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
مسٹر جسٹس شجاعت علی خان جیل میں قید بچوں کی بیرک میں بھی گئے اور ان کو عیدی دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News