Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوشکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل

Now Reading:

نوشکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل

نوشکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بسوں سے اتار کر قتل کیے گئے 9 افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں، تاہم میتوں کو آبائی علاقے منڈی بہاوالدین اور گوجرانولہ روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے۔

دہشت گردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو قریبی پہاڑوں میں لے جا کر گولیاں مار دیں، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والے افراد کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے برآمد کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر