Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

Now Reading:

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول سامنے آگیا

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اورخاتون اول کل 3 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نور خان ایئربیس سے ایرانی صدر اور ان کا وفد نجی ہوٹل پہنچے گا، باضابطہ استقبال کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکااستقبال کریں گے، مہمان ایرانی صدر کو گارڈآف آنر پیش کیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں خارجہ و داخلہ امور سمیت اہم ترین وزراشامل ہوں گے،  پاک ایران قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، پاک ایران گیس پائپ،تجارت کےفروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، مسئلہ فلسطین وغزہ، مسئلہ کشمیر سے متعلق معاملات بھی زیربحث آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اورصدرآصف زرداری کی ملاقات بھی ہوگی،  پاک ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایرانی صدراوران کےوفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کےاعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاجائےگا۔

Advertisement

ایرانی صدر مزاراقبال پرحاضری اوربادشاہی مسجد میں نمازاداکریں گے، ایرانی صدر قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر