Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہیے، وزیر اطلاعات

Now Reading:

ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہیے، وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی کی سیاست ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہیے۔

عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کم عمر ترین وزیر بننے کا مجھے اعزاز حاصل ہے، وزیراعظم کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی، اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کرنے کی سعادت عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبویﷺ میں تراویح اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا موقع ملا، ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے روزمرہ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نظام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہمیں پارٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے، تمام کارکنوں نے مل کر حلقہ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی میڈیا نے وزیراعظم کے دورے کو خصوصی کوریج دی۔

Advertisement

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں قرضہ نہیں تجارت چاہیے، پاکستان کی قیادت نے امداد کی بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے، سعودی عرب کی جانب سے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، نجکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ہمارے دروازے کارکنوں کے لئے کھلے ہیں، کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر