شاہزیب رند کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں بڑی تقریب منعقد کرینگے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ریاست مدینہ کےاصولوں کونافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کوبھی خط ارسال کرونگا، کل سے گورنر ہاؤس کے تمام بینک اکاونٹ کو سود سے پاک کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ گورنرہاؤس میں سچ ہولاجائے گا، لوگوں کو پانچ وقت کی نماز کا پابند کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کا نوٹس لیں، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
