Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامعہ کراچی آج ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

Now Reading:

جامعہ کراچی آج ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

جامعہ کراچی آج ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی

جامعہ کراچی آج ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ان کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے۔

اس حوالے سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ ہفتے کو سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی گئی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے کہا کہ اس کیلئے جامعہ کراچی میں خصوصی جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے باعث سندھ حکومت نے آج کراچی ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد سے قبل شہرقائد میں خوش آمدید بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کراچی میں خوش آمدید بینرز فارسی اور انگریزی زبان میں لگائے گئے ہیں، بینرز پر صدرپاکستان اور ایرانی صدر کی تصاویر ہیں۔

بینرز ایئرپورٹ اولڈٹرمینل سے لے کرمیٹروپول شارع فیصل تک لگائے گئے ہیں، خوش آمدید بینرز گورنر ہاؤس روڈ اور سی ایم ہاؤس سے کلفٹن تک بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ نرسری سے قائد اعظم کے مزار تک تصاویر اور جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمد ابراہیم رئیسی کی آمد پر ضلع جنوبی کی 3 اہم شاہراہیں آج بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والا کلب روڈ مکمل بند رہے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے والا ڈاکٹر ضیاالدین روڈ بھی آج بند رہے گا۔

کلفٹن سے آنے والے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سے پی آئی ڈی سی کی طرف نہیں آسکیں گے جبکہ رینجرز ہیڈ کوآرٹر کے سامنے سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی بند ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گی، ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایرانی صدر مزار اقبال پر حاضری اور بادشاہی مسجد میں نماز ادا کریں گے اور قائداعظم کے مزار کراچی میں بھی حاضری دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر