وزیراعظم شہباز شریف کی آج سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع
وزیراعظم شہباز شریف آج مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آج رات ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اوراور آج رات ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل وفد کے ارکان کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی تھی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
