وزیر دفاع کا پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی جس میں دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع نے پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، افغان مفاہمتی عمل میں برطانیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیر دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
