
کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت ہے، پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، خالد مقبول
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت ہے، پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے۔
نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر بنی ہوئی ہے، لوگوں کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، پولیس کو دیکھ کر لوگ خوف کا شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت ہے، لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے گا، لوگ پولیس کو دیکھ کر اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ملک بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، حکمرانوں کو عوام کا سوچنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News