
ملک بھر میں آج خوشیوں بھرا تہوار عیدالفطر مذہبی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
عید الفطر کی نماز کے اجتماعات آج ملک بھر کے تمام چھوتے بڑے شہروں، گاؤں دیہاتوں کی بڑی مساجدوں، عید گاہوں، پارکس اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے۔
عید الفطر کے ان اجتماعات میں خطبے کے بعد ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی، جس کے بعد لوگوں نے باہمی رنجشوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے بغلگیر ہو کر عید کی مبارکباد دی۔
عید الفطر کے ان اجتماعات کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
عید کے اس پُرمسرت موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن ہمیں تمام رنجشیں بھلانے کا درس دیتا ہے، اور اپنے تمام چھوٹے بڑے رشتہ داروں کے ساتھ خوشیاں منانے کا پیغام دیتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم اس موقع پر پاک فوج کے شہداء کو یاد رکھے، ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان قائم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News