دورہ لاہور، ایرانی صدر کی مزار اقبال پر آمد
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پہنچے ، جہاں ان کا مولانا عبدالخبیر آزاد نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو مزار اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔
معزز مہمان نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےمزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہا اور ان کا استقبال کیا۔
، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس کے علاوہ صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پرشہرمیں عام تعطیل ہے، لاہور میں آج سرکاری اور نجی ادارے بھی بند ہیں، ایرانی صدر کی لاہورآمد پر مخصوص سڑکیں بند رکھی جائیں گی، ایرانی صدر شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر وزیراعلیٰ کے ہمراہ گورنر ہاؤس جائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ایرانی صدرکااستقبال کریں گے، گورنرہاؤس میں ایرانی صدرکےلیےظہرانہ کاانتظام کیاگیاہے، ایرانی صدرظہرانہ کےبعد کراچی روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
