Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

Now Reading:

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

محسن نقوی کی آمد پر پاسپورٹ آفس میں شہریوں کا شدید رش نظر آیا جبکہ شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے۔

شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بتایا کہ پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ”ٹیکس” لیا جارہا ہے جبکہ ٹوکن مشین بھی خراب ہیں۔

ڈائریکٹر و اسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب  نہ دے سکے، وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہوئے اور کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔

Advertisement

اس موقع پر محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل پوچھے۔

شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے شکایت کی کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں، شکایات کا ازالہ کروں گا، خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا، شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی کام کیا، اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر