فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے بطور سینیٹر حلف نہیں اٹھایا
اسلام آباد: آج ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹر منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان و سابق وزیر فیصل واوڈا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔
پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز نے حلف اٹھایا اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
ایوان بالا میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب اراکین سے حلف لیا جس کے بعد نومنتخب 41 سینیٹرز کی جانب سے رول آف ممبرز پر دستخط کیے گئے۔
اجلاس میں 2 منتخب سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا جن میں فیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع شامل ہیں۔
دوسری جانب ایوان بالا میں سادہ اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اورسیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔
یوسف رضا گیلانی اور سردار سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی امیدوار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
