پاکستان کا مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مشرق وسطی کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مشرق وسطی میں ہونے والی پیش رفت پر کو انتہائی تشویش سے دیکھ رہا ہے، کئی ماہ سے پاکستان غزہ میں جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو اپریل کو نشاندہی کی تھی کہ شام میں ایرانی قونصل آفس پر اسرائیلی حملے پہلے سے حساس علاقے میں بڑی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی پیشرفت نے سفارتی عمل کے خاتمے کے نتائج ظاہر کیے ہیں، آج کی صورت حال سلامتی کونسل کی جانب سے ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، آج کی پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریقین ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، امن کی بحالی اور صورتحال کو مستحکم رکھنے کی فوری ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
