Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن

Now Reading:

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
صوبائی وزیراطلاعات سندھ

’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، دہشتگردوں سے برسر پیکار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے ہیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق وین میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشت گرد بھی خود کش بم بار تھا، مذکورہ دہشت گرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ملا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹر سائیکل پر سوار خود کش بم بار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خودکش حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں جناح اسپتال حکام نے بتایا کہ دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے، زخمیوں میں 2 سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہ گیر شامل ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر