Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر مغل سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے، شبلی فراز کا مطالبہ

Now Reading:

عامر مغل سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے، شبلی فراز کا مطالبہ

عامر مغل سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے، شبلی فراز کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ کے اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں ہاؤس کی فنانس کمیٹی قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے بنائے جانے کا کہا گیا، مجھ سے ہاؤس فنانس کمیٹی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ان لوگوں کو رکھا گیا جن کو ہماری پارٹی کو علم ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات پی ٹی آئی کے دفتر کو غیر قانونی حملہ کیا گیا، پارٹی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا عامر مغل کو گرفتار کیا گیا، جو بھی کر لو بانی پی ٹی آئی کا نام لوگوں کے دلوں سے نکال نہیں سکتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ صرف ہمارے ساتھ ہورہا ہے یہ ان کے ایماء پر ہو رہا ہے، یہ پی ٹی آئی کے نظری کا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر فارم 47کا سلسلہ نہ ہوتا تو آپ کو اپنی حیثیت کا پتا چل جاتا ستائیس سے زیادہ نشستیں نہ ملتی، آپ فارم 47 کی حکومت ہیں سر جھکا کر چلا کریں، آپ لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کر رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ ایشین ڈویلمنٹ بنک کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے کیسے معیشت بہتر کر سکتے ہیں، اس ماحول میں سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہمارے مرکزی دفتر پر حملہ ہوا ہے یہ سیاست ہے، اگر یہ سیاست ہے تو ہم سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں، مطالبہ کرتے ہیں ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر