Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت گندم خریداری کی پالیسی بنانے میں ناکام، ہنگامی اجلاس طلب

Now Reading:

پنجاب حکومت گندم خریداری کی پالیسی بنانے میں ناکام، ہنگامی اجلاس طلب

پنجاب حکومت گندم خریداری کی پالیسی بنانے میں ناکام، ہنگامی اجلاس طلب

لاہور: پنجاب حکومت گندم کی خریداری کے حوالے سے حتمی پالیسی بنانے میں تاحال ناکام ہے، جس کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایات پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی کا ہنگامی اجلاس ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں سیہ پہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی شریک ہوں گی جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین گندم سے نپٹنے کے لیے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ پنجاب کے سینیئر رہنما اور پارٹی عہدے دار بھی شریک ہوں گے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اجلاس میں گندم خریداری کی پالیسی کے بارے میں مشاورت کریں گے جبکہ گندم کی خریداری کے حوالے سے قائم کمیٹی کی جانب سے بھی آج وزیر اعظم کو رپوٹ پیش جائے گی۔

واضح رہے کہ گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی، انکوائری کمیٹی نے گندم درآمد پر دستاویزات اور متعلقہ ریکارڈ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق دوران تحقیقات رمضان میں درآمد گندم میں کیڑے موجود ہونے اور 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب نکلنے کا انکشاف ہوا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

ملک میں ضرورت کی گندم موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر