خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مریم نواز شریف نے وزرا اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے اور خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ کوتاہی کی ذمہ داری کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اسپتالوں میں خسرہ سمیت امراض کی ویکسینیشن یقینی بنانے کا حکم دیتے ہو کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے جبکہ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
