Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا

Now Reading:

فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا
مریم نواز

بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو، مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسراور کام کرنے والوں کوشاباش دیتی ہوں، سی ایم ڈبلیو کے منسٹرا ورسیکریٹری نے دن رات کام کیا، 6 ماہ میں چاروں اطراف میں فیلڈ اسپتال کھڑے ہیں، 32 فیلڈ اسپتال آج سے پورے پنجاب میں فعال ہوجائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

انہوں نے کہاکہ جہاں بڑے اسپتال میسرنہیں یہ فیلڈاسپتال وہاں کام کریں گے، ان اسپتالوں میں بلڈ ٹیسٹ ہوں گے،الٹرا ساؤنڈ کی سہولت ہوگی، ان اسپتال سے مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی جائےگی۔

 مریم نواز نے کہاکہ سب کو پتہ ہے آج سے پہلے کنٹینرز کس کام میں استعمال ہوتے تھے، آج سے قبل کنٹینرز صرف دھرنوں میں کام آتے تھے، کنٹینرز کا صحیح استعمال ایسے بھی ہوسکتا ہے جیسا ہم نے کیا،۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مفت اسپتالوں میں وہ تمام سہولتیں ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں، مفت اسپتالوں میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکوں کی سہولت موجودہیں۔

 مریم نواز نے کہاکہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک بن رہی ہیں، ویڈیوز بن رہی ہیں، کہتی ہوں آپ بھی اے سی والے کمروں سے نکلیں،کام کریں،  ٹوئٹ کردینا ، ٹی وی پر آکر بیان دے دینا سب بہت آسان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس سروس بہت جلد لانے جارہے ہیں، سمجھاجاتا ہے کہ ایئرایمبولینس شاید صرف امیروں کےلیے ہوگی، کہنا بہت آسان ہے کہ ایئرایمبولینس کی کیا ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ بہت جلد پنجاب میں میڈیکل سٹی کا قیام شروع کرنے والے ہیں، لاہور میں پہلا میڈیکل سٹی بنائیں گے، پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کیسنراسپتال بنانے جارہے ہیں، سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرف کارڈیولوجی اسپتال بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈز کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں، نواز شریف نے ہیلتھ کارڈ شروع کیاتھا جو 2018 میں کرپشن کا گڑھ بن گیا تھا، صحت کارڈز کے لیے10،10 بیڈ کے اسپتال بنائے گئے،اپنوں کو نوازا گیا، ہیلتھ کارڈ کوری لانچ کریں گے، ادویات کی خریداری میں بھی کرپشن کی گئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر