Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور جاپان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتراک کارکر سکتے ہیں، جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوان افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں۔

دوسری جانب جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء کو ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT اسکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر