
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے ن لیگ کے پیپلزپارٹی سے رابطے جاری ہیں۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں بیک ڈور رابطے ہو رہے ہیں، ن لیگ مشترکہ دوستوں کے ذریعے پی پی سے رابطہ کر رہی ہے۔
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بجٹ سے پہلے پی پی کو حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔
ن لیگ نے پی پی کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اکیلے ممکن نہیں، پی پی کے ساتھ ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کےساتھ ملکربجٹ پیش کرنے کی خواہش مند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ کے بعد پی پی پی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News