Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی

Now Reading:

بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، میر سرفراز بگٹی
سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی سیکیورٹی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے، گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ لینے نہیں دینگے۔

کوئٹہ میں پوزیشن ہولڈر طلبا کےلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، گزشتہ دہائیوں میں سیاست دانوں نے جو ڈیلیورکرنا تھا نہیں کرسکے۔

 وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ تیرہ لاکھ کے قریب بچے اسکولوں سے باہر ہیں، مسئلہ اساتذہ کا ہے جو اسکولوں میں بچوں کو تعلیم نہیں دیتے، بلوچستان حکومت 800 اسکولوں کو برخاست کرنے جارہی ہے۔

میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ  گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ لینے نہیں دینگے، میرے اپنے حلقے میں اسکول بند ہیں اب ایسا نہیں چلے گا،  دوردرازعلاقوں اور دیہاتوں کے اسکولوں کو بھی کھولیں گے۔ تعلیم کے حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کرینگے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کنٹریکٹ بنیادوں پراساتذہ کو بھرتی کرنے جارہے ہیں، موروثی تعلیم نہیں اب کوالٹی ایجوکیشن دینگے،  تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو فنی تربیت بھی دینگے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس اور سیلاب کے باعث سخت تقصان پہنچا۔

Advertisement

وزیرتعلیم راحیلہ درانی نے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش سے بچوں کا تعلیمی سال متاثر ہوا، تعلیمی صورتحال کی بہتری کےلئے اںقلابی قدامات کی ضرورت ہے، صوبائی دارالحکومت کے اسکولوں میں اس وقت میں بہتر سہولیات میسر نہی۔ اسکولوں میں بجلی،گیس اور پانی جیسی سہولیات میسر نہیں۔

راحیلہ درانی نے کہا کہ بلوچستان کو کوالٹی ایجوکیشن کی ضرورت ہے غیرسرکاری تنظیموں کا تعاون درکاریے، تعلیمی صورتحال کی بہتری کےلئے بلوچستان میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ ہے، بلوچستان میں 13 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، آوٹ آف اسکول بچوں کو لانے کےلئے غیر فعال اسکولوں کی فعالیت اور بچوں کو سفری سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔

افغان ریفیوجیزکمشنریٹ کی جانب سے 60 طلبا و طالبات میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر