Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم

Now Reading:

سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم

سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم

سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کے پیش نظر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزراء کی 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی وفد کے دورے کے حوالے سے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، سیکریٹری خصوصی سرمایہ کاری کونسل کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ چیف پروٹوکول وزارت خارجہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر صنعت و وزیر نجکاری، سیکریٹری پاور، پیٹرولیم، داخلہ، آئی ٹی، تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سعودی وفد کے لیے بزنس میٹنگز کے انتظامات کرے گی، کمیٹی کو وفد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا جبکہ وزارت تجارت کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بڑی سعودی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل وفد آج شام پاکستان پہنچے گا، سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد میں 50 کے قریب افراد شامل ہوں گے۔

سعودی وفد میں آئی ٹی، توانائی، میرین، مائننگ کے کاروباری افراد شامل ہوں گے جبکہ ادویات سازی اور ایوی ایشن سمیت دیگر کمپنیوں کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر