Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے، وزیراعظم

Now Reading:

مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے، وزیراعظم
مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے، وزیراعظم

مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے پوری پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ عبور کر لیا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سیٹلائٹ کا چین کے شی چانگ لانچ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پاکستان اور پاکستانی عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ  حاصل کر سکیں گے، یہ سیٹلائٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا بلکہ اس سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سیٹلائیٹ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی سیٹلائٹ کا زمین کے مدار میں 36 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر بھیجا جانا سپارکو اور متعلقہ اداروں کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم انہیں داد تحسین دیتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کا زمین کے مدار میں کامیابی سے پہنچنا پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے۔اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کا اجرا ملک میں مواصلاتی نظام کی بہتری اور خلائی شعبے میں بڑی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر