شبلی فراز کا کہنا ہےکہ حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عوام کے ساتھ ہیں، یہ تمام کیسزسیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، حکمرانوں نے پاکستان کے مستقبل کو گروی رکھوادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نہیں کہتے ہمارے کیسز ختم کیے جائیں، فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے جائیں، ہم آئین اورقانون کو ماننے والی پارٹی ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں۔
شبلی فراز نے کہاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ آیا ہوا ہے، 4 سال سے ملک میں انہی دونوں پارٹیوں نے حکمرانی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
