Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع

Now Reading:

9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع

9مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی 25 کروڑ عوام کی انا اور شہداء کے احترام کا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9 مئی کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ، 9 مئی جنگوں میں قربانیاں دینے والوں کی انا کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعہ پر احتساب ہونا چاہئے اور قوم کو حقائق سے آگاہی ہونی چاہئے، شہداء نے اس ملک کے دفاع کے لئے جانوں کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور سول ادارے جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری صرف وزیراعظم کا استحقاق ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا، 9 مئی کو باقاعدہ منصوبے کے تحت ادارے کی تکریم اور تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی،

Advertisement

خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے،  9 مئی کی سازش کے تانے بانے 2014ء سے شروع ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا  یادگار شہداء کو نذر آتش کرنا افسوسناک ہے،کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا تو کسی سے جھگڑا نہیں لیکن ان کے مجسمے پر ڈنڈے برسانے والے کون لوگ تھے؟ بھارت نے بھی کیپٹن شیر خان شہید کی تکریم کی،

وزیر دفاع نے کہاکہ اب یہ لوگ ترلوں پر آگئے ہیں،  ایبسلوٹلی ناٹ کرنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، نو مئی کے تمام کرداروں کو سب جانتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر