Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو روانہ ہوگا

Now Reading:

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو روانہ ہوگا
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو روانہ ہوگا

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن 30 مئی کو روانہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان کا نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون آر 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا جسے سپارکو کا پاک سیٹ ایم ایم ون آر چین کے وینچانگ لانچ سینٹر سے خلا میں چھوڑا جائے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے جوکہ 15 برس تک کام کرے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون آر پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے، تاہم اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں، ان میں سے پہلا پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، جبکہ اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، جس کا نام پی آر ایس ایس ون ہے جو کہ 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر