Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

Now Reading:

پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کی بڑی کامیابی؛ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد: پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔

پاکستانی خلائی سائنسدان ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر قمر الاسلام چین میں موجود ہیں، آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ سے پہلے ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے، چانگ ای 6 مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور اسینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا، چانگ ای 6 مشن سے مین لینڈر 1 جون کو علیحدہ ہوگا جبکہ چانگ ای 6 مشن 2 جون کو قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا۔

چانگ ای 6 مشن چار جون کو واپسی کا سفر شروع کرے گا اور 6 جون کو چانگ ای 6 مشن ڈاکنگ کرے گا، پروگرام کے مطابق چانگ ای 6 مشن 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس لینڈ کرے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر