
کرپشن اور بدانتظامی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں میڈیکل تعلیم کی فراہمی اور معیار کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر سرپرستی ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
25 رکنی کمیٹی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی پاورڈ کمیٹی ملک میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے معیارات کا جائزہ لے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم کے لئے جانے والے طلبا کی وجوہات کا پتا لگایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News