
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کا بڑا فیصلہ
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کئی شہروں میں موبائل سروس متاثر ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ ریاست آزاد کشمیر کی حکومت نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے، کاروباری مراکز بند اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہے جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
بڑے پیمانے پر عوامی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے جگہ جگہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی جبکہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔
گزشتہ روز میرپور میں مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے، جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے 35اہلکار زخمی ہوئے۔
بعدازاں مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر حکومت نے کمشنر اور ڈی آئی جی مظفرآباد رات گئے تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News