پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 جون کے جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے این او سی بھی جاری کردیا گیا۔
شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
این او سی کی شرائط کے مطابق جلسے میں کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پرعائد ہوگی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
