
ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی، ان کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستان اور ترکیہ خطے کے امن کے لیے اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے۔۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں حادثے کا سنتے ہی ترکیہ نے ہنگامی مدد کی، ایرانی صدر کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا ہےکہ خطے میں امن قائم ہونا ضروری ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی جانیں دیں، پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعاون سے خطے میں امن آئے گا، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ترکیہ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نےہمیشہ ایک دوس رے کےمؤقف کی عالمی سطح پر تائید کی،دونوں ممالک کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے۔
وزیر خارجہ پاکستان نے کہاکہ ترکیہ کےساتھ دفاع کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کےعوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News