
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر آج پاکستان میں بھی سوگ منایا جائے گا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی شہادت کے تناظر میں آج بروز منگل کو یوم سوگ منانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
21 مئی ( آج ) کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سر نگوں رہے گا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نے ایک ماہ قبل پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا، اچھی خبر کی امید تھی تاہم افسوس ایسا نہیں ہوا، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ایران سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان میں ایک روزہ قومی سوگ منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News