وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں، امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
