وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا اور اس دوران کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کورنگی کاز وے پر پل کی تعمیر کر رہی ہے، کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون 4677.551 ملین روپے ہے، منصوبے کی تعمیری لاگت 6499.986 ملین روپے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ کورنگی کاز وے منصوبہ جولائی 2023 میں شروع کیا گیا، کورنگی کاز وے منصوبہ دو سالہ میں مکمل کیا جائے گا، کورنگی کاز وے 2.30 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر ایک کلومیٹر کا پل تعمیر کیا جائے گا، کورنگی کاز وے پل 3+3 رویہ ہوگا۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دے دی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔
کازوے پرکچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایس پی کو کورنگی کاز وے پر اپنا کیمپ آفس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کاز وے پر کسی نے دوبارہ کچرا پھینکا تو ڈی سی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
