مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن ، لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے محفوظ خواتین ویژن پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔
خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے لیے ہاسٹل بنانےکا آغاز کر دیا گیا ہے، مریم نواز نے قربان لائن میں مختص کردہ جگہ پرہاسٹل کی بنیادرکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہاسٹل 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا اور ایک سال میں مکمل کیاجائیگا۔
ترجمان کے مطابق اس ہاسٹل سے کام کرنے والی خواتین پولیس کیمونیکیشن افسران کے مسائل حل ہونگے، وزیراعلیٰ نے لیڈی پولیس آفیسرز کی رہائش کے مسائل حل کرنےکاوعدہ کیاتھا، لیڈی پولیس آفیسر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
