 
                                                      اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، ندیم افضل چن
ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، عوام لڑائی کے لیے ووٹ نہیں دیتے۔
پشاور میں پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما ندیم افضل چن نے بول نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی بہتری کے لیے مذاکرات پریقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذکرات بہت ضروری ہوتےہیں۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ اگرمذکرات نہیں کرینگے اورلڑتےرہیں گے توملک ترقی نہیں کرسکےگا، عوام لڑائی کے لیے ووٹ نہیں دیتے، پارلیمانی نظام کوسرکس سےتشبیہ نہ دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ کے پی حکومت بھی وفاق سے مذاکرات کے بغیرڈیلیورنہیں کرسکتی، اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان سمجھ دارسیاستدان ہیں۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری ، نوازشریف ان کو حکومت کے ساتھ مذکرات پرقائل کردینگے، خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کامعاملہ جلدحل ہوجائے گا۔
ندیم افضل چن نے مذید کہا کہ تمام صوبوں کوسینیٹ میں نمائندگی کا حق ملنا چاہیے، گورنروفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے کے پی حکومت کے ساتھ بہترچلیں گے، گورنر، وزیراعلیٰ پڑوسی ہیں، ایک دوسرے کواچھی طرح جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 